شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دےدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس پر سماعت کی،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے شیریں مزاری کی گرفتاری سے روک رکھا تھا،حکم کی خلاف ورزی ہو تو ہمارے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے،آئی جی اسلام آباد نے موقف پیش کیا ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دئیے بادی النظرمیں عدالت کی خلاف ورزی ہوئی، آئی جی اسلام آباد ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اگرعدالت کارروائی سے مطمئن نہ ہوئی تو مزید آگے بڑھائیں گے،ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کوملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دےدیا۔