ایشین گیمز ہاکی میں قومی ہاکی ٹیم کی اونچی اڑان،فتوحات کی ہیٹرک

بیجنگ(ایم این اپی)19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی اونچی اڑان،تیسرے میچ میں ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 18 گول سے شکست دےدی، پاکستان ہاکی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی گرفت بنائی اور پے در پے گول سکور کیے۔

ارباز احمد نے 5، رانا وحید اور افراز نے 3، 3، عمر بھٹہ ،عبدالرحمن نے 2، 2 جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

قومی ہاکی ٹیم 3 میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تاحال پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت 2 میچز کے بعد دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔