نئی دہلی(بیورورپورٹ)بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے بعد جوان نے بھی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
شاہ رخ خان کی 2023 کی دوسری فلم ہے جس نے اایک ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کیا،قبل ازیںجنوری میں ریلیز ہونیوالی فلم پٹھان بھی ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ۔
فلم جوان نے صرف 18 دنوں میں ایک ہزار کروڑ کمائی کا ہندسہ عبور کیا، فلم ڈائریکٹر ایٹلی نے کہاخدا ہم پر بہت ہی زیادہ مہربان ہے، مداحوں کا شکریہ۔
ایک ہزار کروڑ کابزنس، شاہ رخ خان کی فلم جوان نے بھی ریکارڈ قائم کردیا



















