ایشین گیمز ،والی بال میچ میں پاکستان نے بھارت کوپچھاڑ دیا

بیجنگ(مشرق نیوز)ایشین گیمز والی بال میچ میں پاکستان نے بھارت کوپچھاڑ دیا۔

پاکستان نے روایتی حریف کےخلاف 3-0کی فتح کےساتھ ایونٹ کے والی بال مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی،بھارت کےخلاف پاکستان کی جیت کاسکور 21-25، 20-25 اور 23-25 رہا، مراد جہاں اور مراد خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

علاوہ ازیںپاکستان کے باکسر قاسم نے ایشین گیمز میں 57 کلوگرام کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے باکسر کو ہرادیا۔

یو اے ای کے نواف الزاہمی کےخلاف قاسم نے 5-0سے فتح سمیٹی، تمام 5 ججز نے قاسم کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔