پی ایس ایل سیزن9کامیلہ 8فروری سے سجے گا،پی سی بی

لاہور( ایم این پی)پی ایس ایل سیزن9کامیلہ 8فروری سے سجے گا،پی سی بی نے تاریخوں کااعلان کردیا۔

لاہورمیں پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت ہوا،پی ایس ایل کے آنے والے سیزن کےلئے ونڈو کا فیصلہ 8فروری سے 24مارچ کے درمیان کیا گیا ،اگلی میٹنگ میں حتمی شیڈول کی تصدیق کی جائے گی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کا 9واںسیزن 6ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا، کوئی اضافی ٹیم شامل نہیں کی جائےگی،خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور سپورٹ کےلئے پی سی بی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران خواتین کی لیگ یا نمائشی میچوں کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔