ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح،پاکستان کو واپس 24ویں معیشت بنائینگے،اسحاق ڈار

لندن(مشرق نیوز)سابق وزیر خزانہ ومرکزی رہنما ن لیگ اسحاق ڈار نے کہاہے نواز شریف کی واپسی کیلئے مشاورت مکمل کر لی ،میں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہان لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے،پاکستان کو واپس 24ویں معیشت بنانا ہے، عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرےگا۔

اسحاق ڈار نے کہا پی ڈی ایم حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ 100 فیصد تھا،بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھی ،جنگ پاکستان کو بچانے کی تھی۔