راولپنڈی ( ) :غیر شرعی نکاح کیس میں اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔
جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے پیش کرنے سے چھوٹ دینے کی استدعا کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے ٹرائل جیل میں ہورہا یے لہذا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سےدوسری جگہ منتقل کرنا سیکورٹی رسک ہوسکتا ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا جج ابو الحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کا ٹرائل اٹک جیل کے اندر ہی کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اسلام آباد لانے میں سکیورٹی کا مسئلہ درپیش آسکتا ہے، درپیش سکیورٹی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔
جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی



















