ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کیلئے 40 لاکھ ڈالر انعامی رقم


دبئی(ایم این پی)ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 10ملین ڈالر ملیں گے،آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے کہاہے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کے حصے میں 20 لاکھ ڈالر آئیں گے،سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

ناک آوٹ مرحلے میں نہ پہنچنے والی ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے،گروپ مرحلے کے میچز جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے، یعنی 45 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہو گی۔