ن لیگ کےساتھ محاذ آرائی سے گریز کریں،شجاعت کازرداری کو مشورہ

لاہور(اپنے نمائندے سے)شجاعت نے زرداری کو ن لیگ سے محاذآرائی نہ کرنے کامشورہ دےدیا۔

دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونےوالی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی،ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت نے آصف زرداری سے کہا ن لیگ و پیپلز پارٹی کے درمیان بیان بازی سے سیاسی کشیدگی نظر آرہی ہے جو ٹھیک نہیں۔

آصف زرداری نے کہاہم نے ایسا کچھ نہیں کیا، آئین و زمینی حقائق کے مطابق بات کررہے ہیں کسی سے محاذ آرائی نہیں ،شجاعت نے کہا ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

چودھری شجاعت نے کہا ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،ملکی صورتحال کی وجہ سے ملکر چلنے کی ضرورت ہے، سیاسی محاذ آرائی پر نواز شریف سے بھی بات کروں گا۔