اوٹاوا،نئی دہلی(مشرق نیوز)بھارت دہشتگردی سے باز نہ آیا،علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنےوالے ایک اور سکھ رہنما سکھ دول سنگھ کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا،سکھ رہنماکوونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
مقامی حکام نے کہا سکھ دول سنگھ کا قتل ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا ردعمل ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا نے کہا سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب خالصہ رہنماو¿ں کی فہرست میں شامل تھا ،بھارتی پنجاب کے پولیس افسروں کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہو ا ،ارشدیپ سنگھ (ارشا دالا) کا قریبی ساتھی تھا۔
دوسری جانب بھارت نے کشیدگی کے بعد کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی،بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے اگلے نوٹس یا تا حکم ثانی ویزا سروس کو معطل کیا اوربھارتی مشنز کو آگاہ کردیا،نوٹس میں مزید کہا گیا ویزا معطلی کے فیصلے پرعملدرآمد ہوگیا جو اگلے نوٹس تک نافذ رہے گا۔
مزید برآںانتہا پسند ہندووں نے نئی دہلی میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،کینیڈین ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، بھارت میں سکیورٹی صورتحال پر گلوبل افئیرز کینیڈا نظر رکھے ہوئے ہے۔
کینیڈین ہائی کمیشن نے مطالبہ کیا بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سکیورٹی یقینی بنائے، بگڑتی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کینیڈین حکومت سفارت خانوں میں سٹاف کی کمی پر بھی غور کررہی ہے،تجزیہ نگاروں و ماہرین نے کہاصورتحال یہی رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارت خانے بند کر دے گی۔
ایک اور سکھ رہنما قتل،بھارت میں کینیڈین سفارتکاروں کو دھمکیاں

















