لاہور (خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں تیسرے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈزشپ سٹیز فورم کا افتتاح کردیا،یوہائی کانفرنس ہال آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
محسن نقوی نے تھرڈ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا عزم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے،پاک چین تعلقات پورے خطے میں امن،استحکام وخوشحالی کےلئے ضروری ہیں،پاکستان ،چین کے مزید مضبوط، جامع اور ہمہ گیر تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد کیلئے ناگزیر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان ،چائنہ آل ویدر کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنر ہیں،دوستی و برادرانہ تعلقات ہمیشہ بلندیوں کی طرف گامزن رہیں گے، روشن و تابناک مستقبل کےلئے پاکستان ،چین کو آگے بڑھنا ہے،پاکستان ،چین 7دہائیوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات کو بخوبی نبھا رہے ہیںاور ثابت کر چکے دوطرفہ تعلقات کیلئے باہمی اعتماد و انڈرسٹینڈنگ بنیادی امور ہیں۔
محسن نقوی نے کہا سی پیک ،بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کی 10ویں سالگرہ منا ئی جا رہی ہے، سپیشل اکنامک زونز، تمام جاری منصوبوں کی تکمیل و گوادر بندرگاہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، سرمایہ کار، صنعتکار ، تاجرسی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کی بلندیوں تک پہنچانے کےلئے بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں،وزیر اعلیٰ نے کہا فرینڈ شپ فورم میں شرکت اور آپ سے مخاطب ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے ، کیمونسٹ پارٹی ،ننشیا کے عوام کا فرینڈ شپ فورم میں میزبانی پر مشکورہوں ، فورم نے مل بیٹھنے و اجتماعی دانش سے مستفید ہونے کا نادرموقع فراہم کیا،پاک چین روابط باہمی اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















