اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایف ایم نے پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کامطالبہ کردیا۔
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ سمگلنگ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سمگلنگ کی روک تھام کےلئے کیے گئے اقدامات پر وزارت خزانہ ،ایف بی آر سے رپورٹ طلب کرلی۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے کہابارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھائی جائے،دستاویز میں کہا گیاپٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے کسٹم و لیوی کی مد میں 10ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے ،سمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ماہانہ 143ملین لٹرپٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کو روکا جائے،ایف بی آر اور وزارت خزانہ ریونیو بڑھانے کےلئے اقدامات کرے۔
پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکے،ریونیو بڑھائے،آئی ایم ایف


















