قاضی کابڑا اقدام،پروٹوکول ،گارڈ آف آنر اور سرکاری گاڑی لینے سے انکار
اسلام آباد(بیورورپورٹ)قاضی کابڑا اقدام،چیف جسٹس کاپروٹوکول ،گارڈ آف آنر اور سرکاری گاڑی لینے سے انکار کردیا،نام کی تختی پر چیف جسٹس بھی نہیں لکھوایا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1800 سی سی عام گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے،گھر سے آتے ہوئے روٹ نہیں لگایا گیا ،ساتھی ججز والی عام سکیورٹی ہی دی گئی،چیمبر کے باہر لگی تختی پر چیف جسٹس کی بجائے صرف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لکھ دیا گیا۔
سپریم کورٹ آمد پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس کاسپریم کورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، سپریم کورٹ ملازمین کی بڑی تعداد نے گلدستہ پیش کیا۔
جسٹس قاضی فائز نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے سپریم کورٹ آتے ہیں، آپ ایسے خیال رکھیں جیسے میزبان مہمان کا کرتا ہے، آپ سب لوگوں کا شکریہ،بہت سا تعاون چاہیے ، آپ کےساتھ تفصیل سے ملوں گا۔
چیف جسٹس نے کہا لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے بلکہ اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے آتے ہیں، یقینا کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے ، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں، آنےوالے لوگوں کی مدد کریں۔



















