لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔
صوبے بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کےساتھ میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کے بھی ایکس پاکستان کے حصول پر پابندی ہو گی۔
ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا باہر جانا بھی ممنوع ہوگا،نگران حکومت نے ایکس پاکستان رخصت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
پنجاب میں ایکس پاکستان رخصت پر پابندی عائد



















