اسلام آباد (بیورورپورٹ) نگران وزیراطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے ریڈیو پاکستان کی نشریات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے ڈی آر ایم ٹیکنالوجی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
ڈی آر ایم ٹرانسمیٹر کی تنصیب سے ریڈیو نشریات پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک تک دستیاب ہوں گی، ڈی آر ایم ٹیکنالوجی سے ریڈیو پاکستان کی آپریشنل لاگت میں 40 فیصد تک کمی ہوگی۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ریڈیو ریسورس کنٹرول اینڈ مینجمنٹ کے موضوع پر ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں عالمی کانفرنس سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان سمیت دنیا بھر میں براڈ کاسٹنگ کا منظر نامہ بدل رہا ہے، ریڈیو پاکستان نے ڈیجیٹل مائیگریشن کے طویل سفر میں کئی سنگ میل حاصل کئے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاریڈیو پاکستان نے مشکلات و رکاوٹوں کے باوجود استقامت کے ساتھ ترقی کا سفر جاری رکھا، ریڈیو پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا سفر جاری ہے، وزیر اطلاعات نے کہاریڈیو پاکستان نے اپنے تمام آرکائیو کو ڈیجیٹلائز کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے، ،ٹیکنالوجی سے ایک ٹرانسمیٹر متعدد پروگرام ترسیل کر سکے گا ،بجلی کے استعمال میں بھی بچت ہوگی۔
ریڈیو نشریات ڈی آر ایم ٹیکنالوجی کی طرف لےجا رہے ہیں،مرتضیٰ سولنگی



















