پی آئی اے بندش کے قریب،پروازیں محدود، آمدنی میں روزانہ کروڑوں کی کمی

کراچی (بیورورپورٹ)پی آئی اے بندش کے قریب،طیاروں میں کمی سے پروازیں محدود، آمدنی میں کروڑوں کی کمی ہوگئی۔

قومی ائیر لائن کے سینئر ڈائریکٹر نے انکشاف کیا پی آئی اے بند ہونے کے دہانے پرجاپہنچی،طیارہ ساز کمپنیوں نے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام بند کردیا، صرف 15دن میں طیارے 23سے کم ہو کر 16رہ گئے۔

سینئر ڈائریکٹر نے کہاطیارے کم ہونے سے پروازیں بھی محدود ہوگئیں، آمدنی میں روزانہ کروڑوں روپے کی کمی ہو رہی ہے،گزشتہ روزدبئی ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے 4طیارے روک لیے گئے، طیارے ایندھن واجبات کی عدم ادائیگی پر روکے گئے،پی آئی اے کی تحریری یقین دہانی پر طیاروں کو واپس جانے کی اجازت دی گئی، دبئی اور دمام ایئرپورٹس پر حکام نے پی آئی اے طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

ڈائریکٹر پی آئی اے نے کہا 23ارب فوری فراہم نہ کیے گئے تو15 ستمبر تک فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے، فلائٹ آپریشن بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایف بی آرنے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاﺅنٹس بحال کر دیئے ،ترجمان پی آئی اے نے بینک اکاﺅنٹس بحال ہونے کی تصدیق کر دی۔