لاہور (مشرق نیوز) ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے پہلی بار اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔کرن اشفاق اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ہیں ،دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوئی جس کی وجہ تاحال کسی کو نہیں معلوم۔ دونوں نے 2018میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔اداکار عمران اشرف جب بھی بیٹے کے ہمراہ اپنی فوٹو شیئر کرتے ہیں تو بیٹے کا چہرہ دل یا پھول کے ایموجی کے ساتھ چھپا دیتے ہیںجبکہ کرن اشفاق بھی اپنے بیٹے کا چہرہ چھپا کر رکھتی تھیں۔اب کرن اشفاق نے اپنے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری پر بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں روہم کے چہرے کو بغیر کسی ایموجی کے دیکھا جا سکتا ہے۔
کرن اشفاق نے پہلی بار اپنے بیٹے کی جھلک دکھادی



















