اسلام آباد(بیورورپورٹ)ای او بی آئی پنشن میں17فیصد اضافہ،اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا، نگراں حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افرادی قوت جواد سہراب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نوٹیفکیشن جاری کیا اور بتایا جولائی 2023 سے پنشن کی رقم 17 فیصد اضافے کے بعد 8500 سے 10 ہزار روپے کردی ۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا پنشنرز کو جولائی و اگست کے بقایا جات ستمبر کےساتھ ادا کیے جائیں گے،معاون خصوصی نے لکھا اضافہ ملک بھر کے لاکھوں پنشنر کیلئے معمولی لیکن قابل قدر ہے۔
ای او بی آئی پنشن میں17فیصد اضافہ،جولائی سے اطلاق



















