ویمنز ٹیم پھر سرخرو،ساوتھ افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

کراچی(بیورورپورٹ)ویمنز ٹیم پھر سرخرو،ساوتھ افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

تزمین برٹس 46 رنز بناکرکر نمایاں رہیں ،قومی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ناثرہ سندھو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

جواب میں قومی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کر کے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 61 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں،عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔