سی ٹی ڈی میں عالمی معیار کا خصوصی انویسٹی گیشن سیل قائم

اسلام آباد (بیورورپورٹ) دہشتگردی و انتہا پسندی کی مالی معاونت کے مقدمات کی تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی میں خصوصی انویسٹی گیشن سیل قائم کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا خصوصی انویسٹی گیشن سیل میں گریڈ17 کا افسر انچارج تعینات کیا جائے گا جو براہ راست ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو رپورٹ کرے گا،بین الاقوامی معیار کے مطابق خصوصی تفتیشی سیل میں دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے بھی تعاون لیا جائے گا،خصوصی سیل میں دہشتگردی و انتہا پسندی کی مالی معاونت کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔