مزید معاشی تباہی سے بچنے کیلئے جلد الیکشن ناگزیر ہے،خور شید شاہ

سکھر(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاہے معیشت کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے جلد الیکشن ناگزیر ہے،ماضی کی حکومت کو بتایا تھا معیشت تباہ ہو رہی ہے، مل بیٹھیں و مسائل حل کریں۔

آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاخورشید شاہ نے کہادعویٰ سے کہتا ہوں الیکشن وقت پر ہوجائیں تو تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں،خواہش ہے الیکشن آئین کے مطابق 3 ماہ میں ہونے چاہئیں،تمام افراد کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،ہفتے 10روز میں شہید جان مہر کے قاتل گرفتار ہوجائیں گے۔