کراچی(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم نے بجلی بلوں پر احتجاج فسادات میں تبدیل ہونے کاخدشہ ظاہر کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا خدشہ ہے بجلی بلوں پر احتجاج فسادات میں تبدیل نہ ہو جائیں،مذاکرات کا وعدہ کیا تھا اور عمل کرتے رہیں گے، کراچی کو واپڈا کی ذمے داری سے دور و باہر رکھا گیا ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا سرکلر ڈیٹ کا دبا ﺅکے الیکٹرک مالکان پر نہیں صارفین پر آرہا ہے، ریلیف کیلئے اقدامات کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
فاروق ستار نے کہا ملک تیزی سے افراتفری کی جانب جارہا ہے، بجلی بلوں میں اضافہ عوام کی پہنچ سے نکل گیا،2ہزار کے بجلی بل میں 48فیصد ٹیکس ہے، دنیا میں بجلی استعمال کرنے پر ٹیکس نہیں ہوتا،لوگوں میں بغاوت کا رجحان آرہا ہے اور لوگ باغی ہوتے جارہے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا ملک سول نافرمانی کی جانب جارہا ہے اگر یہی رجحان رہا تو سٹیٹ کے اندر سٹیٹ بنے گی، ملک کے تاجروں کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















