الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پرانتخابات کرا دینگے،نگران حکومت

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران حکومت نے اعلان کیاہے الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پرانتخابات کرا دینگے۔

وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاالیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے، ای سی پی موقف کے پیچھے کھڑے ہیں، آرٹیکل 218(3) کے تحت شفاف انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا آرٹیکل 51 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن نے شیڈول بھی دےدیا ، آئین میں لکھا ہے ملک کو منتخب نمائندے چلائیں گے، معاشی بہتری کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں، نگران وزیر خزانہ چند دن میں معاشی بحالی کا پروگرام پیش کریں گی۔

نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہا ملک بہتر حالت میں منتخب نمائندوں کو دے کر جائیں گے۔