اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے 90روز میں انتخابات کرانے کامطالبہ کردیا۔
مشاورتی اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی وفد نے زور دیا حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں ،90 دن میں انتخابات کرائے جائیں،پی ٹی آئی نے گرفتار لیڈروں و کارکنوں کی فوری رہائی، سیاسی ریلیوں کی اجازت و یکساں سیاسی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ بھی پیش کیا۔
اعلامیے کے مطابق جے یو آئی وفد نے موقف اپنایا الیکشن کا انعقاد آئین کا تقاضا ہے تاہم مردم شماری کے نتائج آچکے اس لیے حلقہ بندیوں کا عمل پہلے مکمل کرنا چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے کہادونوں جماعتوں کو یقین دلایا انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائےگا اور کوشش ہوگی الیکشن کا انعقاد جلد ازجلد ہو اور یقینی بنایا جائے گاانتخابات میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع میسر ہوں،سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کی مشاورتی بیٹھک،پی ٹی آئی نے 90روز میں انتخابات کرانے کامطالبہ کردیا


















