لندن،لاہور (مشرق نیوز،اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف کا ستمبرمیں پاکستان واپسی کاامکان ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نواز،شہبازملاقات میں وطن واپسی ستمبر میں نہ کرنے پر اتفاق ہوا،قائد ن لیگ فروری 2024 میں انتخابات کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں وطن واپس لوٹیں گے۔
سینئر رہنماوں کی تجویز پر نواز شریف نے وطن واپسی پر آبائی شہر لاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان آمد پرشاندار استقبال کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق نواز،شہباز بیٹھک میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر بھی غور کیا گیا۔
نوازشریف کا ستمبرمیں پاکستان واپسی کاامکان ختم



















