نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ، کامیابی کا تناسب 49.60فیصد
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 2لاکھ 95ہزار 121امیدواروں نے حصہ لیا جس کا کامیابی کا تناسب 49 اعشاریہ 60 فیصد رہا، امتحانی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں۔جبکہ طلبا و طالبات اپنا رول نمبر 80029 پر بھیج کر بھی امتحانی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں فیصل آباد بورڈ نے بھی نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، طلبہ کی کامیابی کا تناسب 52.12 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر امتحانات میں ایک لاکھ 97 ہزار 505 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 2 ہزار 934 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا مجموعی تناسب 52.12 فیصد رہا۔



















