مہنگائی کے میزائلوں کا نشانہ عوام، روٹی کا حصول خواب، خودکشیاں بڑھ گئیں :چوہدری اشرف

ساہیوال (خان ارشد فریدی سے) مہنگائی کے میزائل گھر گھر گرائے جانے لگے، نشانہ غریب عوام، بے جا بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیوں پر مجبور، پٹرول، بجلی، گےس و اشےائے خوردونوش کی قےمتےں غریب عوام کی پہنچ سے باہر، نوبت فاقوں اور خودکشیوں تک پہنچ گئی۔ نگران حکومت اشےائے خوردونوش کی قےمتےں کنٹرول کرنے کےلئے فوری ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ غریب کے بچے دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ساہیوال پرےس کلب (رجسٹرڈ) ساہیوال کے چےئرمےن چوہدری اشرف نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وقت بدلہ، حکومتیں بدلیں، حکمران بدلے، نہیں بدلے تو غریب عوام کے حالات بھوک، افلاس، بیروزگاری کا شکار عوام پر ہرآنے والی حکومت پاکستان مہنگائی بیروزگاری کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے دعوے وعدے تو بہت کرتی ہیں مگر عملی طور کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا، موجودہ نگران حکومت پچھلی حکومتوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ آئے دن پٹرول، بجلی، گےس، آٹا، چےنی، گھی دالوں و دےگر اشےائے خوردونوش کی قےمتوں مےں اضافہ کررہی ہے جس سے کم تنخواہ دار طبقہ، دےہاڑی دار مزدور اور عام آدمی کا جےنا مشکل ہو چکا ہے۔ نوبت فاقہ کشیوں، خودکشیوں تک پہنچ چکی ۔ مہنگائی نے غرےب عوام کی مشکلات مےں بے پناہ اضافہ کردےا ہے جبکہ آئے روز بجلی اور پٹرول کی قےمتےں بڑھانے کی وجہ سے جہاں پر عام آدمی متاثرہ ہورہا ہے، وہی پر کاروباری افراد فےکٹری مالکان اور تاجر طبقہ بھی متاثر ہورہا ہے۔ چوہدری اشرف نے نگران وزےراعظم پاکستان، وزےراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کےا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے سخت حکمت عملی بنائی جائے اور ےوٹےلیٹی سٹورز پر اشےائے خوردونوش کی کنٹرول قےمتوں پر فراہمی کوےقینی بناےا جائے۔ پرائس کنٹرول کمےٹےوں کو مزےد فعال کرکے قےمتےں کنٹرول کرنے کےلئے بھی اقدامات کئے جائےں۔ کمی آمدنی والے غریب مزدوروں کیلئے روزگار پیدا کئے جائیں تاکہ غریب مزدور کے بچے اس مہنگائی بے روزگاری کے دور میں دو وقت کی روٹی باآسانی کھاسکیں ۔