سابق کرکٹر اور آئی سی سی میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کرگئے

اسلام آباد (مشرق نیوز) سابق کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم منیجر اور دیگر کئی عہدوں پر بھی کام کیا تھا۔انہوں نے 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ سابق آئی سی سی امپائر بھی رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاءاشرف اور پی سی بی کے ارکان و ملازمین نے نوشاد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ذکاء اشرف نے کہاکہ نوشاد علی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔