جڑانوالہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے،نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا،وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ علی مرتضیٰ سمیت دیگر حکام نے استقبال کیا۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی،نگراں وزیر داخلہ نے وزارت کے اعلیٰ افسروں سے تعارفی ملاقات کی، وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سرفراز بگٹی نے کہاتمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، جڑانوالہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے، ہر شہری کو حق حاصل ہے پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے،ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہاسب کو ملکر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں۔