اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،جسٹس عمر عطاءبندیال

اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس سے سکھ برادری کے وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہااقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،عدالتیں تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہیں، ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق پر عملدرآمد کیلئے فیصلے صادر کئے، اقلیتوں کے حقوق و املاک کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ کوششیں کی گئیں۔

سکھ برادری نے چیف جسٹس کو عدم تحفظ، مذہبی مقامات کی سکیورٹی مسائل سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے سکھ برادری کو معاملہ متعلقہ حکام کےساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی،وفد نے چیف جسٹس کو کرپان بھی تحفے میں دی۔