توشہ خانہ کیس،بشریٰ نے جعلی رسیدیوں کاالزام مسترد کردیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ نے توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں بنانے کا الزام مسترد کردیا،تفتیشی ٹیم کے سامنے بیان میںآڈیوز میں آواز بھی کسی اور کی قرار دیدی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ نے کہا نہیں جانتیں رسیدیں کہاں سے آئیں اور کس نے بنوائیں،آڈیوز میں آواز میری نہیں،ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے دونوں آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا،فرانزک رپورٹ کیس ریکارڈ کا حصہ بنائی جائےگی۔