اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ آوٹ سورس کرنے کی منظوری

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو10سال کیلئے آوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا ۔

آوٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی جبکہ خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط ومعاہدہ کینسل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی ،سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی،ائیرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سکیورٹی و امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی،تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی اجازت ہوگی۔