پاکستان کی 10 سالہ آیت عاصمی نے عالمی شطرنج مقابلہ جیت لیا
اسلام آباد (مشرق نیوز) 10 سالہ پاکستانی آیت عاصمی نے عالمی شطرنج مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔گزشتہ ہفتے قازقستان کے شہر اکتاو¿ میں منعقد ہونے والی ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ انڈر 12 میں 53 ممالک سے 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔لاہور سے تعلق رکھنے والی ننھی آیت عاصمی نے یوم آزادی کے موقع پر عالمی شطرنج چیمپئن شپ کے بورڈ 2 مقابلے میں جیتا ہوا اپنا کانسی کا تمغہ وطن عزیز کے نام کر دیا۔انہوںنے کہاکہ اب وہ پاکستان کی گرینڈ ماسٹر کےلئے محنت کر رہی ہیں اور ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتی ہیں۔خیال رہے کہ عالمی چیمپئن شپ کے ان مقابلوں میں یوکرین کے پینٹسکو اسٹینسلاو اور ترکمانستان کے ناریماروف یلاس نے سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔



















