ڈاکٹر عاصم،قادر پٹیل ودیگر دہشتگرد علاج کیس سے بری

کراچی (بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹرعاصم ،قادر پٹیل ،انیس قائم خانی سمیت دیگر ملزموں کو بری کردیا۔

عدالت نے محکمہ داخلہ کی مقدمہ واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یااورتمام ملزموں کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیدیا۔

پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم ، قادر پٹیل، ایم کیو ایم پاکستان کے انیس قائمخانی، روف صدیقی، وسیم اختر، پاسبان کے رہنما عثمان معظم شامل ہیں۔