بے بس شہری چوروں، ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر،پولیس کے بلند و بانگ دعوے ، جرائم کا گراف بے قابو

لاہور (حافظ کاشف سندھو سے )کرائم ریٹ میں لاہور کراچی کو بھی پیچھے چھوڑ گیا،150 سے زائید 15 کی کالز 400 سے زائد وارداتیں تین سے چار لاوارث لاشیں ملنا روزانہ کا معمول، پولیس اہلکاروں نے اپنی شناخت چھپا کر ناکوں پر تلاشی کے بہانے ڈرا دھمکا کہ شہریوں کو لوٹنا اور بدتمیزی کرنا وطیرہ بنا لیا۔شہری دہری ذہنی اذیت کا شکار، ایک طرف ڈاکو دوسری طرف بے لگام پولیس،اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 477 وارداتیں رپورٹ، شاپ رابری کی 10 ہاو¿س رابری کی دو، کار چوری کی دو، موٹر سائیکل چوری کی91، نقب زنی کی دو اور سرقہ کی 370 وارداتیں رپورٹ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرین ٹاو¿ن کے علاقے میں چور عمر فاروق کے گھر سے 29 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیائ،چوہنگ کے علاقے میں چور راشد سلیم کی ورکشاپ سے 20 لاکھ روپے مالیت کی موٹریں اوزار اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔باٹا پور کے علاقے میں ڈاکو نواز کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر 85ہزار روپے، نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر شہزاد غوری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ سے 10 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ڈیفنس اے کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں گھس کر 8لاکھ 50ہزار روپے اور عملے سے موبائل فونز،غازی اباد کے علاقے میں ڈاکو رمضان کے کلینک سے گن بوائنٹ پر 50ہزار روپے، جنوبی چھاونی کے علاقے میں ڈاکو اویس کی دکان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے ،ہیئر کے علاقے میں ڈاکو ظہیر عباس کی دکان سے گن پوائنٹ پر ڈھائی لاکھ روپے لوٹ،مزنگ کے علاقے میں ڈاکو خالد کی دکان سے گن پوائنٹ پر 80 ہزار روپے نقدی،ساندہ کے علاقے میں ڈاکو عارف کی حسین کی دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 25 ان سلے سوٹ اور ایک لاکھ روپے نقدی، اچھرہ کے علاقے میں ڈاکو سلیم کی سبزی کی دکان سے اسلحہ کے زور پر 15 ہزار روپے، سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو نعمان صفدر کی کریانہ شاپ سے اسلحے کے زور پر 12 ہزار روپے، کاہنہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو منیر احمد کی جانوروں کے چارے کی دکان سے ڈھائی لاکھ روپے کیش ، اچھرہ کے علاقے میں ڈاکو حیدر علی کی پیزا شاپ میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سول لائن کے علاقے سے سید علی عمران اور شفیق آباد سے عبدالعزیز کی کاریں اور شہر کے مختلف علاقوں سے 91موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔