ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی
لاہور (مشرق نیوز) اے سی سی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان مرحلے کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت آج بروز ہفتہ سے شروع ہوگی۔ یہ ٹکٹیں pcb.bookme.pkپر دستیاب ہوں گی ۔ ان ٹکٹوں کی قیمتیں اس سوچ کے تحت مناسب رکھی گئی ہیں کہ پاکستان پندرہ سال کے عرصے کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے تاکہ شائقین آسانی سے پاکستانی اور ایشین اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں۔پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔76 ویں یوم آزادی کے موقع پر فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتیں اعلان کی جائیں گی۔یہ تمام اعلانات پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ہونگے۔ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ملتان اور لاہور کے ہاسپٹلیٹی باکسز بھی فروخت کیلئے دستیاب ہونگے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں اس نمبر 111227777پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



















