لاہور (مشرق نیوز) ایشیا کپ کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے گراو¿نڈ اور پچز کی تیاری کا کام تیز ہوگیا قذافی سٹیڈیم لاہور نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کے 3 میچز کی میزبانی کرنی ہے،ان میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم اور اس کی پچز کی تیاری کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔گراو¿نڈ ہمیشہ کی طرح ابھی سے ہی دلکش منظر پیش کر نے لگا جبکہ سکوائر بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ سکوائر میں آسٹریلین مٹی سے بھی ایک باو¿نسی ٹریک تیار کیا گیا جبکہ میچز کیلئے 3 پچز کو تیار کیا جا نے لگا ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائےگا اور 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی اسی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
ایشیا کپ کے میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کام تیز ہوگیا



















