جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کےلئے مضبوط امیدوار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کےلئے مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا،نواز شریف ،آصف زرداری کی بیرون ملک ملاقات میں جلیل عباس جیلانی کا نام زیر غور آیا، قائد ن لیگ کی جانب سے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اعتراض نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے دیا۔

ادھر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاکسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، 3دن کاوقت ہے ملکرمشاورت کریں گے،پوری کوشش ہوگی وزیراعظم کےساتھ نگران کا نام فائنل کرلیں۔

راجہ ریاض نے مزید کہانام کوعوام اور میڈیا سراہیں گے۔