انڈس ہسپتالوں کی بہتری کیلئے محکمہ صحت مکمل تعاون جاری رکھے گا:ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت انڈس ہسپتال جوبلی ٹاو¿ن کے ریسپ طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کا بورڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین میاں طلعت، میاں احسن سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران انڈس ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ متعلقہ ممبران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو انڈس ہسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ انڈس ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انڈس ہسپتالوں کے بجٹ میں اضافہ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی جائےگی۔ انڈس ہسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انڈس ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنا چائیے۔ انڈس ہسپتالوں کی بہتری کیلئے محکمہ صحت مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری کررہے ہیں۔ ریسپ طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کو ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بھی بنانا چاہئے۔