اسلام آبا د(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ورکنگ جرنلسٹس اور فنکاروں کےلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کی تکمیل ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہیلتھ کارڈ ،وزارت قانون کی جانب سے پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازیٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپلی کیشن اور ویب پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی، رکن قومی اسمبلی مہناز عزیز ، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل انفارمیشن افسر اور صحافیوں و فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پر ورکنگ جرنلسٹس ،فنکاروں کیلئے ہیلتھ کارڈ کااجرااہم و تاریخی دن ہے ،وزیراعظم کے ویژن پر عملدرآمدکیاجارہاہے، وزارت قانون نے تمام فیڈرل قوانین کو ایپلی کیشن ، ویب پورٹل کی صورت میں عوام کےلئے تیار کیا۔
مریم اورنگزیب نے صحافیوں و فنکاروں کےلئے ہیلتھ کارڈ کی فراہمی میں بہترین کاوشوں پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن افسر کا شکریہ ادا کیا۔
ورکنگ جرنلسٹس و فنکاروں کےلئے ہیلتھ کارڈ وزیراعظم کے ویژن کی تکمیل ہے،مریم اورنگزیب



















