چیئرمین پی ٹی آئی خوش قسمت،اپیل کاحق ،نواز،گیلانی کو نہیں تھا،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی کو چوری پکڑے جانے پر سزا ملی، ہائیکورٹ ، سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی طریقے سے سزا ہوئی ،سامنا کریں، 37 مرتبہ عدالت سے غیر حاضر رہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا معاملہ سادہ سے کیس پر ہوا، آپ کے پاس تو نظرثانی اپیل کا حق ہے، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کو تو اپیل کا حق بھی نہیں ملا۔

وزیر قانون نے کامران مرتضیٰ کو جواب دیتے ہوئے کہا مردم شماری کی منظوری دینے والوں میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر اسعد محمود شامل تھے،مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں شریک کسی فرد نے مردم شماری نتائج پر اعتراض نہیں کیا،اتحادی جماعتوں کا بھی مو¿قف ہے الیکشن وقت پر ہوں، الیکشن کمیشن کو چاہیے وضاحت کےلئے بیان جاری کرے،اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی ، شیئرنگ ہولڈنگ سے غیر ملکی سرمایہ کاری آئےگی۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی جنگ میں خوش قسمت قرار دےدیا،صحافی نے وزیر قانون سے سوال کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی وگرفتاری پر خاموشی؟ کیا نواز شریف، مریم نواز و دیگر قائدین خوش نہیں؟، اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا ہر بار جواب دینا ضروری نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی خوش قسمت ہیں سیشن عدالت نے سزا دی،اپیل کا حق استعمال کریں،نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا جس کی کوئی اپیل بھی نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی سے خوش نا خوش ہونےوالی بات نہیں، قانونی کارروائی ہوئی۔