چیئرمین تحریک انصاف کی پارٹی سربراہی کو بھی خطرہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی پارٹی سربراہی کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا،الیکشن کمیشن نے کہا توشہ خانہ کیس فیصلے کے اثرات تحریک انصاف کی پارٹی پر بھی آئیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی کی سربراہی کیلئے بھی وہی تقاضے ہیں جو رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے ہیں، رکن پارلیمنٹ بننے کی اہلیت نہ رکھنے والا پارٹی کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کی پارٹی سربراہی کی اہلیت کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں جلد اجلاس کا امکان ہے۔