چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹ دھرمی لے بیٹھی،سمجھایا تھا اسمبلیاں مت توڑو، خٹک

پشاور(بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع وچیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹ دھرمی لے بیٹھی،سمجھایا تھا اسمبلیاں مت توڑو۔

پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہاسیشن کورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں،ملک میں جو بھی کرپشن، چوری یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا ان کےلئے قانون موجود ہے، فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے۔

سابق وزیردفاع نے مزید کہاشروع دن سے یہی موقف تھا ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر رہو اور اسمبلیاں مت توڑو مگر کسی کی نہ سنی، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک موجود ہ مقام پر لے آئی،اچھی بھلی پارٹی کے ہوس اقتدار نے محض ایک سال میں ٹکڑے ٹکڑے کردئیے۔

پرویزخٹک نے کہاخیبر پختونخوا میں اب مزید کسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیرت مند اور معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر ٹکٹوں کا لالچ دے کر بےوقوف بنایا گیا۔