کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال ورلڈکپ میں پاکستان، بھارت مقابلے کی منتظر
ممبئی (مشرق نیوز) کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت مقابلے کی منتظر ہے۔ اس حوالے سے صدر بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن سنہیاسس گنگولی نے کہا کہ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں پاکستان، بھارت میچ ہوگا تو یہ ہمارے لئے بہت اچھا ہوگا۔سنہیاسس گنگولی نے کہا کہ پاک بھارت میچ سے بڑھ کر کوئی اور دلچسپ چیز نہیں ہوسکتی، ہم اس کیلئے تیار ہیں اور آئی سی سی کی ٹیم جائزہ لینے کیلئے آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی کام ہو رہے ہیں اور پولیس حکام سے بات ہوئی ہے، وہ ہر مرتبہ سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں۔صدر بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم بہت پراعتماد ہیں۔یاد ر ہے ایڈن گارڈنز کولکتہ نے سیمی فائنل سمیت 5 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرنی ہے۔ پاکستان ٹیم اگر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو پاکستان میچ کولکتہ میں کھیلے گا۔



















