کراچی، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان، ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور ترکیہ کو دوبارہ سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا سی پیک گیم چینجر منصوبہ، تیزی سے کام ہورہا ہے، وقت کا تقاضا ہے پاکستان، ترکیہ سٹرٹیجک تعاون کو مزید وسعت دیں، ملجم کلاس کورویٹ منصوبہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عمدہ مثال ہے، حکومت پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کےلئے تمام اقدامات کرےگی۔
بری ، بحری و فضائی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں کارکنوں، ماہرین کی کاوش کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا اور سنہری حروف میں لکھا جائےگا، خطے میں اپنی بالا دستی قائم رکھنے والوں کی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے پاک بحریہ کی صلاحیت کو مزید بڑھایا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی این ایس طارق ملجم کلاس کورویٹ جنگی جہاز کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز مہمان اعزاز تھے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت نوید قمر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان، ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات تاریخی و مضبوط بنیادوں پر قائم، دونوں ممالک گہرے، قریبی، تاریخی و مذہبی رشتے میں منسلک ہیں۔ ورثہ، تہذیب مشترک ، مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔
شہبازشریف نے کہا پی این ایس طارق کی لانچنگ پر تمام متعلقہ افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چوتھا بحری جہاز پاکستان، ترکیہ نے ملکر تیار کیا ،2010 میں جب شدید سیلاب آیا تو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ کیا،رجب طیب اردگان ہسپتال اور اہلیہ کے نام پر سکول تعمیر کئے گئے۔ زلزلہ و دیگر قدرتی آفات میں ترکیہ نے اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کی۔
وزیراعظم نے کہادونوں ممالک ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ پاکستان، ترکیہ کی دوستی ،بھائی چارہ مثالی ہے،پاکستان ،ترکیہ ملجم کلاس کورویٹ منصوبہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عمدہ مثال ہے،دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا،دونوں ممالک کی خوشحالی کا سفر جاری رہےگا۔
شہبازشریف نے کہاصدر طیب اردگان اپنے عوام کی بہبود کےلئے بے پناہ کام کررہے ہیں، عکاسی حالیہ صدارتی انتخاب کے نتائج سے ہوئی ،کراچی و گوادر پورٹ کو آپس میں ملانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سی پیک کی انتہائی اہمیت ہے، دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، گرین کوریڈور، بزنس کوریڈور ، اکنامک زون کوریڈور اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کوریڈور زون بنائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر طیب اردگان سے بات کرچکے، دعوت کی تجدید کرتے ہیں ترکیہ بھی مشترکہ ترقی و خوشحالی کے منصوبے میں شامل ہو۔ گوادر کواہم تجارتی مرکز بنانا ہے،سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ، تیزی سے کام ہورہا ہے، وقت کا تقاضا ہے پاکستان ترکیہ سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دےں۔ ملک کے عوام اور تمام متعلقہ فریقین کی طرف سے منصوبے کو کامیاب بنانے والوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ،تاریخ محنت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
شہبازشریف نے ملجم کلاس کورویٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے کارکنوں و ماہرین کےلئے 20 کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہاپچھلے ایک سال شدید مالی چیلنجوں کا سامنا رہا ،سب سے زیادہ بوجھ ملک کے عوام پر پڑا ، بیرونی کساد بازاری ، تیل کی درآمد، مہنگائی اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی سبب ہے لیکن منصوبے میں حصہ لینے والے کارکنوں ، ماہرین کی کاوش کو تسلیم کرتے ہوئے اور حوصلہ بڑھانے کےلئے مالی مشکلات کے باوجود 20 کروڑ روپے کا تحفہ لایا ہوں، آپ پاکستان کے عظیم معمار ہیں،مجھے یقین ہے 20 کروڑ روپے منصفانہ طریقے سے منصوبے کے کارکنوں ، ماہرین میں تقسیم کئے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدنیازی نے کہا دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پی این ایس طارق کی لانچنگ پر انجینئر و ماہرین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پی این ایس طارق کی شمولیت بحری صلاحیت میں بہترین اضافہ ہے ، پاکستان ،ترکیہ کے مشترکہ منصوبے دفاعی شعبے کو مزید مضبوط کریں گے۔
امجد نیازی نے کہاپاکستا ن ،ترکیہ کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں، کراچی شپ یارڈ ملک کا واحد شپ یارڈ جو ملکی وسائل سے بحری جہا ز تیار کررہا ہے،میری ٹائم ضروریات کےلئے مربوط بحری صلاحیت ناگزیر ہے۔
ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے کہاپاکستان ،ترکی نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ،ترکیہ کے عوام پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ترکیہ میں زلزلے سے ہونےوالی تباہی کے بعد پاکستان کے عوام ، حکومت نے ترکیہ کے عوام کےساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہارکیا،تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں ،دفاعی شعبہ ویژن کا اہم حصہ ہے، پاکستان کا محل وقوع جنوبی ایشیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،علاقہ عالمی توجہ کا مرکز رہا،ترکیہ ،پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے،موجودہ حالات میں پاکستان ،ترکیہ کے تعلقات مزید اہمیت اختیار کر گئے۔
جودت یلمازنے باجوڑ میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاترکیہ ہر قسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے کیونکہ ناسورعالمی امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہے ،دہشتگردی کےخلاف پاکستان کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،ترکیہ 40 سال سے دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے ،پاکستان کے عوام کو درپیش مشکلات اور دہشتگردی کےخلاف چکائی گئی قیمت کا بخوبی احساس ہے،متحد رہنے ، دہشتگردوں اور عام لوگوں میں فرق کرنے کی ضرورت ہے،خوشی ہے ملجم کلاس کے چوتھے اور آخری فریگیٹ کی لانچنگ تقریب میں شریک ہیں۔
ترکیہ کے نائب صدر نے مزید کہاسیلاب میں جہاں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی وہیں زلزلے میں پاکستان کا تعاون مثالی تھا،ترکیہ اپنی دفاعی صلاحیت کی وجہ سے دنیا میں منفرد حیثیت حاصل کر چکا ،اپنی دفاعی صنعت پر غیر ملکی انحصار کم کر دیا ،2002 میں دفاعی منصوبے صرف 60 تھے اب تعداد بڑھ کر ساڑھے 800تک جا پہنچی ،دفاعی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان کےساتھ دفاعی تعاون کا آخری منصوبہ نہیں، سویلین شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیں گے،پاکستان کی دفاعی استعداد کو بڑھانے کےلئے ترکیہ تعاون کرتا رہے گا،منصوبے سے پاک ترکیہ تعلقات مزید مضبو ط ہو ں گے۔
ترک نائب وزیر دفاع ڈاکٹر جمال سمی نے کہا 4 جنگی بحری جہازوں کی تیاری کامشترکہ منصوبہ دفاعی شعبوں میں تعاون کی عمدہ مثال ہے، پاکستان ،ترکیہ کو مزید منصوبے شروع کرنے چاہئیں، دونوں ممالک کو باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ کرنا چاہیے،پاکستان کےساتھ مل کر جناح کلاس فریگیٹ کی تیاری میں حصہ لیں گے۔
تقریب سے کراچی شپ یارڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ریئرایڈمرل سلمان الیاس نے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے وزیراعظم شہباز شریف ،ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کو جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کے ماڈل پیش کئے۔
قبل ازیںوزیراعظم شہباز شریف اور ترک نائب صدر جودت یلماز نے پاک ترک تعاون سے کراچی میں تیار دوسرے ملجم (MilGem) کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کا افتتاح کیا،پاک ترک تعاون سے تیار کثیر المقاصد جنگی بحری جہاز سطح آب، زیر آب اور فضائی آپریشن جیسی جدید حربی صلاحیت رکھتا ہے۔
دریں اثناوزیر اعظم شہباز شریف سے کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز طارق کے افتتاح کے بعدترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے ملاقات کی ،دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان ،ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات دہائیوں ہر محیط ہیں،تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے معاشی و تجارتی تعلقات میں بدلیں گے،پاکستان، ترکیہ کےساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، غذائی تحفظ، سیاحت و کان کنی کے شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے،ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















