اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی پر 2اگست کو فرد جرم عائد ہوگی،الیکشن کمیشن نے توہین کیس کا25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو چارج فریم کیا جائےگا، چیئرمین پی ٹی آئی اگلی سماعت پر پیش ہوں،وکیل نے استدعا کی کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل کی ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے حکم نامے میں مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے لہٰذا وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی 2اگست کوفرد جرم کیلئے طلب


















