لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ عمران بخاری نے کہا ہے کہ مستقل کینیڈا میں منتقل ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، میں صرف تفریح کی غرض سے کینیڈا آیا ہو ں اوربہت جلد پاکستان واپس آ ﺅں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران بخاری نے کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ کینیڈا جانے کے بعد شوبز حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شاید میں مستقل بنیادوں پر کینیڈا منتقل ہو گیا ہوں تو ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ میں تفریح کی غرض سے کینیڈا آیا ہوں اور مختلف مقامات کی سیر کر رہا ہوں ۔انہوںے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے اور جلد اپنے ملک واپس آ جاﺅں گا۔
مستقل کینیڈا میں منتقل ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں :عمران بخاری



















