ایشیا کپ کرکٹ، پی سی بی کا وفد سری لنکا پہنچ گیا

کولمبو (مشرق نیوز) ایشیا کپ کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا وفد سری لنکا پہنچ گیا۔پی سی بی کا وفد کینڈی اور کولمبو کے سٹیڈیمز کا دورہ کرےگا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا وفد پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے۔پی سی بی اور اے سی سی حکام سری لنکا میں ایشیا کپ میچز کے انعقاد کیلئے انتظامات پر بات کریں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کے 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفد سری لنکا میں سکیورٹی اور آپریشنز کے معاملات فائنل کرےگا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کے ساتھ سکیورٹی، لاجسٹک اور آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے کرنل خالد بھی وفد کا حصہ ہیں۔