9،10محرم کو عام تعطیل،ملک بھر میں فوج طلب،جلوسوں،اجتماعات کی سکیورٹی تفویض

اسلام آباد (بیورورپورٹ)9،10محرم کو عام تعطیل،ملک بھر میں فوج طلب،جلوسوں،اجتماعات کی سکیورٹی تفویض کردی گئی،کابینہ ڈویژ ن نے ملک میں 9 محرم 28 جولائی اور 10 محرم 29 جولائی کو عام تعطیل کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

ادھروزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا، چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ،محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں ،اجتماعات کی سکیورٹی پاک فوج کے ذمہ ہوگی، پاک فوج، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا فوج تعینات کرنے کا فیصلہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا ،وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ۔