شوگر کے مریض واک اور ایکسرسائز کر کے صحتمند زندگی گزار سکتے ہیں:ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) دیہی علاقوں میں متاثرہ پاو¿ں والے شوگر کے مریضوں کےلئے خوشخبری، علاج کے پروگرام کو پنجاب کے 20 اضلاع کے171 دیہی مراکز صحت تک توسیع دےدی گئی۔وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے علاج کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔پروگرام پر عملدرآمد سے شوگر کے مریضوں کے پاو¿ں خراب ہونے یا خرابی کی صورت میں پیدا ہونےوالی پیچیدگیوں سے بچاو¿ ممکن ہو سکے گا۔ پروگرام کے تحت دیہی مراکز صحت پر مریضوں کے ابتدائی علاج کے بعد ضرورت پڑنے پر متاثرہ پاو¿ں والے شوگر کے مریضوں کے علاج کےلئے 20 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میںخصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ یہ سہولتیں این سی ڈی پروگرام، پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ان دیہی مراکز صحت میں مہیا کی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ شوگر کے مریض پیروں (پاو¿ں) کی دیکھ بھال بھی اسی طرح کریں جیسے چہرے کی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو پیروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کےلئے رہنمائی اور ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائےگی۔شوگر سے متاثرہ پیروں والے مریضوں کےلئے موزوں جوتوں کے سنٹر تک رسائی کا بھی انتظام کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ صحتمند طرز زندگی اختیار کر کے شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ شوگر کے مریض واک اور ایکسرسائز کر کے صحتمند زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت اٹک، راولپنڈی ، گوجرانولہ ،نارووال، ملتان ،بہاولنگر، بہاولپور ،چنیوٹ، منڈی بہاﺅ الدین، جہلم، خوشاب ، سرگودھا ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب ،جھنگ، خانیوال ،مظفر گڑھ ، لیہ اور اوکاڑہ میں یہ علاج مہیا کیا جائےگا۔ تقریب میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل ، ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے ڈاکٹر شہیر الہی، ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر عمر اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔